نئی دہلی،یکم فروری(ایجنسی) یہاں کیشو کنج میں آر ایس ایس کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر دہلی پولیس کی مبینہ بے رحمی کے ساتھ پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے آج آناََ فاناََ میں اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
اسپیشل
پولیس کمشنر (لا اینڈ آرڈر) دیپک مشرا نے سینٹرل رینج کے جوائنٹ پولیس کمشنر ایس کے گوتم کو اس پور ے معاملے کی انکوائری کرنے اور اس کی رپورٹ انہیں سونپنے کا حکم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والے اس ویڈیو میں مبینہ طور پر پولیس والے انتہائی بے رحمی کے ساتھ مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات کو پیٹتے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں۔